info@bismillah.com +(00) 123-345-11

مدرسہ عارف العلوم

نئے سوالات

Banner

طلاق کی عدت کتنی ہے؟اور عدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

سوال

حیض والی عورت کی طلاق کی مدت کیا ہو گی؟ تحریری طلاق موصول ہونے کے چار دن بعد ہونے والا حیض شمار ہو گا؟

جواب

صورت مسؤلہ میں جس عورت کو اس کے شوہر نےطلاق دی ہے اگر وہ حاملہ نہیں ہے تو تین ماہواری عدت گذاری گی اور اگر وہ حاملہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل (یعنی بچہ کی پیدائش) ہے۔ طلاق کے متصل بعد  عدت شروع ہوجاتی ہے لہذا اگر  شوہر نے 2 اکتوبر کو طلاق دی...

تفصیلات دیکھیں

Banner

عشر کی رقم تملیک کرائے بغیر تنخواہ میں دے دی تو اب کیا حکم ہوگا؟

سوال

ایک مدرسہ کے مہتمم صاحب ایک مدرس کو تین سال تک تنخواہ کی جگہ عشر کے پیسے بطور تنخواہ دیتے رہے بغیر تملیک کروائے اور بغیر مدرس کے علم میں لائے(عشر کو)۔بعد میں مسئلہ معلوم ہوا کہ تملیک کرانی چاہئے تھی ۔اب کیا دوبارہ تنخواہ دینی پڑے گی یا نہیں ؟اور حال یہ ہے مدرس مستحق عشر ہے۔

جواب

دینی مدارس کے مہتممین شرعاً طلباء کرام کے وکیل ہیں،مالداروں کے وکیل نہیں ہیں ،لہذا جب کوئی شخص دینی مدرسہ میں زکوٰۃ یا عشر کی رقم جمع کراتا ہے ،مہتمم صاحب یا انہوں نے جن کو اموال جمع کرنے کی اجازت دے رکھی ان کے قبضہ میں زکوٰۃ کی آتی ہی ،صاحب مال کی ز...

تفصیلات دیکھیں

Banner

ایام عادت سے پہلے خون نظر آنے کی صورت میں نماز کا حکم

سوال

مجھے 22 اگست کو ماہواری شروع ہوئی اور 31 اگست کو میں نے غسل کیا،پھر اب 19 ستمبر کو دوبارہ سے صرف ایک قطرہ ظاہر ہوا،اور مجھے عموما شروعات اسی طرح ہوتی ہےکہ پہلے دن ایک یا دو قطرے ظاہر ہوتے ہیں اور پھر دوسرے اور تیسرے دن بھی یہی ہوتا ہے اور تیسرے دن کی رات کو صحیح سے شروع ہوتا ہے پھر دس دن تک چلتا ہے ۔پھر میں نے 19 ستمبر کے بعد 21 ستمبر کی رات تک چیک کیا بالکل بھی نہیں ہوا ،ان تین دنوں میں اس ایک قطرہ کے بعد پھر میں نے 21 ستمبر کو ہی غسل کرلیا ،اب مجھے دو دن کے بعد 24 ستمبر کو تھوڑی سے ماہواری ہوئی اور اس کے بعد سے لیکر 26ستمبر تک کچھ بھی نہیں ہوا،تو پھر میں آج 27 ستمبر کو غسل کرکے نماز شروع کردی۔ تواب میرے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ برائے مہربانی اس کی وضاحت فرمادیں ۔ تنقیح:ماہواری کے ایام عادت دس دن ہیں ،اور اس ماہ 3 دن پہلے خون شروع ہوا ہے۔

جواب

اگر کسی خاتون کو طہر صحیح کے بعد ایام عادت سے  چند دن پہلے ماہواری شروع ہوجائےتو اس کی ممکنہ تین  صورتیں بنتی ہیں: 1۔اگر ایام عادت کے دن اور ان دنوں( جن میں ماہواری شروع ہوئی ہے )کا مجموعہ دس دن سے  نہ بڑھے  تو خون نظر آتے ہی فور...

تفصیلات دیکھیں

Banner

انبیاءکرام کو حضور ﷺ کا صحابی کہنا

سوال

test

جواب

صحابی اصطلاح  شریعت میں  اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کی حضور ﷺ سے ایمان کی حالت میں  ملاقات ہوئی ہو،ساری زندگی حضورﷺ کی شریعت کا پابند اور تابع ہو،اور  ایمان کی حالت میں اس کا انتقال ہوا ہو۔ معراج کے موقع پر  انبیاء کرام علیہم...

تفصیلات دیکھیں

Banner

مالک اور مزدور کا کام میں شراکت(شرکت اعمال)

سوال

گذارش یہ ہے کہ میں ایک دوکان کا مالک ہوں ،میں نے ایک کاریگر رکھا ہے جو میری دوکان میں UPS کاکام کرتا ہے جو اس کے کام کے پیسے لیتا ہے اب ہم اس کے ساتھ پارٹنر شپ کرنا چاہتے ہیں UPS کے سلسلے میں: 1۔UPS بنانا۔ 2۔UPS اگر بنتا نہیں ہے تو مالک اس کو بیچ دیتا ہے وہ خرید لینا۔ 3۔اس کو کباڑ میں بیچ دیتے ہیں اس میں جو پرافٹ ہوتا ہے ۔ 4۔بعض سامان نکال کر بیچ دیتے ہیں اور بعض دفعہ پورا بک جاتا ہے۔ 5۔UPS جب ٹھیک ہوتا ہے تو لگانے کے بھی پیسے لگتے ہیں جو مالک دیتا ہے۔ 6۔بعض دفعہ UPS کی پوری فٹنگ بھی کرنی پڑتی ہے جس میں سامان دوکان کا ہوتا ہے اور اس کو لگانے کی مزدوری بھی ملتی ہے ۔ان سب کاموں میں دونوں کا برابر کا حصہ ہوگا ۔اس کا حکم قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کردیں ۔ تنقیح:دوکان کا مالک بھی کاریگر کے ساتھ کام کرتا ہے،کچھ کام مالک کو نہیں آتا تو کاریگر کرتا ہےاور بسا اوقات کوئی ایسا کام آجاتا ہے جو کاریگر کو بھی نہیں آتا تو پھر تیسرے شخص سے وہ کام کروایا جاتا ہے پیسے دیکر۔نیز دوکان کا مالک کاریگر کے ساتھ صرف UPS کے کام میں پارٹنر شپ کرنا چاہ رہا ہے باقی دیگر کام وہ جو دوکان میں کرتا ہے اس میں کاریگر کا کوئی عمل دخل نہ ہوگا،اور کاریگر بھی دوکان میں چند گھنٹوں کے لئے آتا ہے باقی وہ سارا دوسری جگہ بھی ملازمت کرتا ہے۔

جواب

دو یا زائد اشخاص اگر کسی مخصوص کام میں اس طرح شرکت کرلیں کہ وہ سب افراد کام کریں گے اورکام کرنے کی اجرت تمام لوگوں میں باہمی رضامندی سے فیصد کے اعتبار سے تقسیم ہوگی تو یہ جائز ہے،اس کو فقہ کی اصطلاح میں "شرکت اعمال "کہا جاتا ہے۔ صورت مسؤلہ میں سائل...

تفصیلات دیکھیں

Banner

حالت جنابت یا حیض ونفاس کی حالت میں میت کو غسل دینے کا حکم

سوال

کیا حائضہ غسالہ میت کو غسل دے سکتی ہے؟

جواب

جنابت  یا حیض و نفاس  کی حالت میں میت کو تنہا یا دوسروں کے ساتھ مل کر  غسل دینا مکروہ ہے،اس لئے بہتر یہ ہے کہ اگر کوئی خاتون پاکی کی حالت میں ہو اور وہ میت کو غسل دے سکتی ہے تو  حائضہ خاتون میت کو غسل نہ دے ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:...

تفصیلات دیکھیں

Banner

نماز جمعہ کے لئے شہر یا قریہ کبیرہ ضروری ہے

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجئیرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مٹھٹہ بھٹی میں واقع ہے،یہ جگہ اسلام کوٹ اور مٹھی دونوں شہروں کے بیچ میں مین روڈ پر واقع ہے ،دونوں شہروں سے فاصلہ تقریبا 20،20 کلومیٹر ہے ،یہاں پڑھنے والے طلبہ اوراساتذہ کرام اور ملازمین مٹھی شہر میں رہتے ہیں اور روز صبح یونیورسٹی کی بس میں مٹھی سے یہاں آتے ہیں اور شام کو واپس مٹھی جاتے ہیں ،نماز کے لئے ہم نے کیمپس میں ایک جگہ مختص کی ہے ،لیکن جمعہ کی نماز کا مسئلہ ہے ،یہاں سے 3 کلو میٹر دور ایک گاؤں ہے جہاں ایک چھوٹی سی مسجد ہے جہاں نماز جمعہ ادا کیا جاتا ہے ،گاؤں کا نام مٹھٹہ یو ہے یہ چھوٹا سا گاؤں ہے جہاں زیادہ تعداد ہندؤں کی ہے ہمارے شاگردوں کی کل تعداد 175 ہے جن میں اندازا 50 فیصد مسلمان ہیں ،اسٹاف اوراساتذہ کرام کی تعداد 35 ہے،ہمارے پاس ایک بس ہے جو روز صبح تین چکر ان کو لانے کے لئے لگاتی ہے،کیمپس سے 20 منٹ کا وقت لگتاہے اور ایک چکر پورا ہونے کے لئے ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے اس طرح دوپہر 2:50 واپسی کے تین چکر لگتے ہیں ان سب کو اپس چھوڑنے کے لئے ۔ہم یہ چاہتے ہیں جمعہ کی بھی ہم اپنے کیمپس میں ادا کرسکیں اس کے لئے آپ سے شرعی فتو یٰ درکار ہے ۔کیا ہم اپنے کیمپس میں جو جگہ نماز کے لئے مقرر کی ہے اس میں جمعہ کی نماز باجماعت ادا کرسکتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ جمعہ کی نماز ادا کرنے لئے شہر،یاایسی بڑی بستی اور دیہات ہونا ضروری ہے جس کی آبادی کم از کم  ڈھائی ،تین ہزار  افراد پر مشتمل ہو اور اس میں ضروریات زندگی میسر ہوں،گوشت سبزی،راشن کی دوکانیں موجود ہوں،حکیم ،ڈاکٹر ہوں ،حاکم یا پنچائی...

تفصیلات دیکھیں

Banner

متعدد امور پر قسم کھانے کی صورت میں متعدد کفارہ کا وجوب ہوگا

سوال

میں نے خدا کی قسم کھائی کہ میں سگریٹ نہیں پیوں گا،جھوٹ نہیں بولوں گا،اور دھوکہ نہیں دوں گا،پھر میں نے یہ تینوں کام کرلئے تو کیا مجھے ایک ہی کفارہ ادا کرنا ہوگایا تینوں قسموں کے تین الگ الگ کفارے ادا کرنے ہوں گے؟

جواب

مختلف اور متعدد امور پر قسمیں کھانے کےبعد ان کو توڑدینے کی صورت میں ہر قسم کا الگ الگ کفارہ ادا کرنا ضروری ہے ۔ صورت مسؤلہ میں سائل نے جب یہ قسمیں کھائیں کہ "میں سگریٹ نہیں پیوں گا،جھوٹ نہیں بولوں گا،اور دھوکہ نہیں دوں گا"پھر اس نے یہ تینوں کام کرلئ...

تفصیلات دیکھیں

Banner

خدا کی قسم جب بھی میں یہ گناہ کروں تو ہزار روپے صدقہ دوں گا

سوال

میرا ایک سوال ہے۔اس کے الفاظ کچھ اس طرح ہیں :میں نے خدا کی قسم کھائی کہ جب بھی میں یہ گناہ کروں گا تو ہر بار 1000 روپے صدقہ دوں گا ،یا یہ کہ میں یہ گناہ نہیں کروں گا اگر کبھی کیا تو ہر بار 1000 روپے صدقہ دوں گا ،پھر میں نے یہ گناہ 4 بار کرلیا تو اب اس کا کفارہ ادا ہوگا یا 4000 روپے صدقہ دینا ہوگا یا دونوں ادا کرنا ہوں گے؟

جواب

                             واضح رہے کہ اگر نذر کو ایسے الفاظ کے ساتھ معلق کیا جس کا ہونا مطلوب  ومقصود ہو تو یہ فقط نذر ہوگی اور نذر پوری ہونے کی صورت میں جس چیز کی نذ...

تفصیلات دیکھیں

Banner

والد کے ساتھ بدسلوکی کرنا

سوال

محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد از سلام عرض یہ ہے کہ میری حیدری مارکیٹ بلاک G میں پانچ عدد دوکانیں اور ایک عدد فلیٹ ہے ۔ ایک دوکان میں کپڑے اور ٹریلرنگ کا کاروبار ہے اور چار دوکانوں میں فرنیچر کا کاروبار ہے اور فلیٹ میں گودام بنا ہوا ہے ۔ یہ تمام پراپرٹی پگڑی سسٹم پر ہے اور کرایہ کورٹ میں جمع ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ میرے دو عدد فلیٹ گلزار ہجری اسکیم نمبر 33 میں بھی ہیں یہ دونوں فلیٹ اونر شپ پر ہیں ۔ میری عمر 65 سال ہے اور میرے پیر قبر میں لٹک رہے ہیں میں نے کچھ لوگوں کا قرضہ دینا ہے جو کہ تقریبا 70 سے 80 لاکھ روپے ہیں میں نے جن لوگوں کا قرضہ دینا ہے ان لوگوں نے میرے خلاف مقدمات کئے ہوئے ہیں ۔ میں اپنی پراپرٹی بیچ کر ان لوگوں کا قرضہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میری اولاد اور میری بیوی اور میرا چچا زاد بھائی اور میری سالی یہ لوگ مجھے قرض ادا کرنے نہیں دے رہے میرے دو بیٹوں ( وقاص اور معاذ ) نے گودام کی ڈوپلیکیٹ چابیاں بنواکر 4 فروری 2022ء کی رات کو گودام میں رکھے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے کیش اور تمام پراپرٹی کی فائلیں چرالیں اور میرے ساتھ جھگڑا کرنےلگے کہ اب یہ ساری پراپرٹی اور اس میں رکھا ہوا سارا مال اب ہمارا ہے تم جیل جاؤ ہم تمہیں اس میں سے کوئی چیز بھی نہیں لینے دیں گے ساری رات مجھ سے جھگڑا کرتے رہے مجھے مارا اور گالیاں بھی دیں ۔ 5 فروری 2022ء کو صبح تقریبا 11 سے 12 بجے کا وقت تھا مجھے زبر دستی ڈنڈا ڈولی کر کے کراچی نفسیاتی ہسپتال کے مینٹل وارڈ میں لے گئے ہسپتال کے دو عدد ملازم بھی ان کے ساتھ ان کی مدد کر رہے تھے اور مجھے کراچی نفسیاتی ہسپتال کے مینٹل وارڈ واقع نارتھ ناظم آباد بلاک B ضیاء الدین ہسپتال کے سامنے والی گلی میں جمع کرادیا ۔ تقریبا ایک ماہ بعد مجھے وہاں سے نکالا اور بولے اب ہمارا کام ہوگیا ہم نے مینٹل سر ٹیفکیٹ بنوالیا ہے اب تاہسری کہیں سنوائی نہیں ہوگی اب اگر تم ہمارا کہنا نہیں مانوگے تو تمہیں چوتھی منزل کی چھت سے نیچے پھینک دیں گے اور کہ دیں گے کہ پاگل تھا خود اوپر سے چھلانگ لگائی ہے پولیس بھی ہمارا کچھ نہیں کر سکے گی ۔ مجھے گھر میں میرے کمرے میں قید کر دیا ہے اور کمرے کے دروازے پر لاک والا آہنی والا لاک لگادیا ہے جب مجھے گھر میں قید کیا ہوا تھا کہ میری بیوی کو دو ماہ قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا کارڈیووارڈ لیاقت نیشنل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 16 فروی 2023 کو میری بیوی کا انتقال ہو گیا ۔ بیوی کے انتقال کے بعد میرے ساتھ کچھ نرمی کی گئی ہے اب دروازے پر تالا نہیں لگایا جاتا ورنہ بیوی تالا لگا کر چابی اپنے پاس رکھتی تھی اب میں فلیٹ کے باہر چھوٹا موٹا سودا سلف لینے جا سکتا ہوں لیکن زیادہ دور نہیں جا سکتا اور نہ میں اکیلا جا سکتا کوئی نہ کوئی میرا بیٹا میرے ساتھ ہوتا ہے ابھی موقع ملا تو آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میں کیا کروں جس کی وجہ سے میرے لئے قبر اور حشر میں آسانی ہو ۔ قید میں زندگی گزار رہا ہوں واپس گھر جاؤں گا نہ جانے میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا قبر اور حشر کی فکر میں ہوں برائے مہر بانی میری راہنمائی فرمائے کیونکہ ہر چیز پر اب اولاد نے قبضہ کیا ہوا ہے اور انہیں خالہ اور چچا کی سپورٹ حاصل ہے ۔ نوٹ : قرآن و حدیث کا حوالہ بھی دیجئے اور جو لوگ میرے اولاد کو گمراہ کر رہے ہیں ان کے متعلق بھی آگاہ کیجئے ۔

جواب

واضح رہے کہ شریعت کا اصول اور ضابطہ یہ ہے کہ والد کی زندگی میں اس کی جائیداد میں اولاد کا کوئی حصہ نہیں ہے،بلکہ والد اپنے کمائی ،جائیداد میں خود مختار ہے،شرعا اپنے مال میں اس کو تصرف کا کلی اختیار حاصل ہے،اوردوسرا اصول یہ ہے کہ اگر والد کے ذمہ قرضہ ہ...

تفصیلات دیکھیں