info@bismillah.com +(00) 123-345-11

مدرسہ عارف العلوم

فتوے

Banner

مسلمان لڑکے کا شیعہ لڑکی سے نکاح کرنا اور ایسی تقریب میں شرکت کا حکم

سوال

سؤال1:اگر کوئی مسلم سنی سید لڑکا شیعہ لڑکی سے نکاح کرے تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہوگی؟اور اس نکاح کی تقریب میں بہن ،بھائی اور قریبی عزیز ورشتہ داروں کو شریک ہونا چاہئے یا اجتناب برتنا چاہئے؟

سؤال2:سنی لڑکے اور شیعہ لڑکی کے نکاح کے کچھ عرصہ بعد شادی  یعنی رخصتی اور ولیمہ کی تقریب میں بہن،بھائی اور قریبی عزیز رشتہ داروں کو شرکت کرنا چاہئے یا اجتناب برتنا چاہئے؟

جواب

 اگر شیعہ لڑکی کا عقیدہ یہ ہوکہ قرآن کریم میں تحریف ہوچکی ہے،بارہ اماموں کی امامت کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سمجھے اور ان کو انبیاء کی طرح معصوم سمجھتی ہو،اور ان کو حلال وحرام کا اختیار حاصل ہونے کا عقیدہ رکھتی ہویا ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رض...

تفصیلات دیکھیں

Banner

مناسخہ ایک بطن

سوال

ایک شخص شفیق احمد کا انتقال ہوا ،انہوں نے دو شادیاں کی تھیں پہلی زوجہ کانامحمودہ تھا  وہ سات سال زندہ رہیں پھر ان کا انتقال ہوگیا تھا ،محمودہ سے دو اولاد ہوئیں ،ایک بیٹا محمد انیس (یہ ڈھائی سال کی عمر میں والدین کی حیات میں وفات پاگیا تھا)دوسری بیٹی زیب النساء ہوئیں،پھر شفیق احمد مرحوم نے دوسری شادی حبیب فاطمہ سے کی جن سے چار اولاد ہوئیں تین لڑکے (شمشاد احمد،اعجاز احمد،ارشاد احمد)اور ایک لڑکی (کشور) ۔شفیق احمد مرحوم کا 2000ء میں انتقال ہوا،اور حبیب فاطمہ کا انتقال 2012 ء میں ہوا۔اب شفیق احمد مرحوم کی جائیداد کس طرح ان کے ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگی؟

نوٹ:حبیب فاطمہ مرحومہ کا جب انتقال ہوا تو ان کے انتقال کے وقت ان کے والدین کا پہلے ہی سے انتقال ہوچکا تھا۔

جواب

 صورت مسؤلہ میں میت کے حقوق مقدمہ یعنی تجہیز وتکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد ،اگر میت پر کوئی قرضہ تو اسے ادا کرکے ،اور اگر میت نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی مال سے نافذ کرکے بقیہ کا جائیداد منقولہ (سونا ،چاندی ،روپے)و غیر منقولہ(زمین ،م...

تفصیلات دیکھیں

Banner

افضل اللہ نام رکھنے کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃاللّٰه وبرکاته!کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مذکورہ نام کے بارے میں کہ:افضل اللہ نام کا شرعاً کیا حکم ہے ،بینوا وتوجروا

جواب

"افضل اللہ "نام رکھنا درست نہیں ہے،اس کے بجائے "افضل"یا فضل اللہ " نام رکھ لیا جائے۔ واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم بالصواب                      &nb...

تفصیلات دیکھیں

Banner

بچیوں کے چند اسلامی نام

سوال

بیٹی ہوئی ہے کوئی اچھا سا نام بتادیں۔

جواب

ذیل میں بچیوں کے چند نام ذکر کئے جاتے ،ان میں سے جو مناسب لگے اس کو رکھ لیا جائے۔ حُسنیٰ،بَرِیرَہ،فَاطمہ،سُنَینَہ،دُجانَہ،لُبَابہ،بُشریٰ،رُفَیدَہ،اَروَیٰ،دُجَینَہ،حَمنَہ،یُمنیٰ،عَاتِکہ،خَولہ،جویریہ،عَائشہ،عَفراء۔مزید ناموں کے لئے "راہنمائے اسلامی نا...

تفصیلات دیکھیں

Banner

تنظیم فکر شاہ ولی اللّہی کا حکم

سوال

فکرے شاہ ولی اللہ کیا ہے ؟ان کے ساتھ میل جول رکھنا  اور ان کی تقاریب میں شرکت کرنا کیسا ہے ؟ تفصیل سےاگاہ فرمائے شکریہ

جواب

تنظیم فکر شاہ ولی اللّہی کے بارے میں ہمارے اکابر نے کو کچھ تحریر کیا ہے اس کو ذکر کیا جاتا ہے: فتاویٰ بینات میں ہے: ا س لئے "تنظیم فکر ولی اللّہی "سے وابستگان اپنے افکار ونظریات کی رو سے اہل سنت والجماعت کی بجائے ایک نوخیز نو ایجاد گروہ ہے ان کا طر...

تفصیلات دیکھیں

Banner

بوہری فرقہ کے ساتھ میل جول کا حکم

سوال

عرض خدمت ہے کہ میرے بیٹی کی ساس صاحبہ کے رشتہ دار بوہری  مسلک سے تعلق رکھتے ہیں میرے بیٹے کے سسر صاحب مرحوم نے بوہری گھرانے میں شادی کی تھی ان کے گھر میں بوہری مسلک کے عقائد پر عمل کرتے  نہیں دیکھا گیا ہے ۔ میرے بیٹے کی ساس کی بہن کا بیٹا جو کہ بوہری مسلک پر عمل پیرا ہے  اور اس کا پورا گھرانہ بوہری مسلک سے تعلق رکھتا ہے۔

آج کل یہ بوہری نوجوان  یوگانڈا  سے پاکستان  مذکورہ بالا فقہ حنفی مسلک کے گھر انے میں  آکر مقیم ہے تقریبا 2 ماقیام کا ارادہ سے یوگانڈا سے پاکستان آیا ہے۔ اس نوجوان سے اس کی مذکورہ خالہ کی شادی شدہ بہن اور اس  کے خالہ زاد بھائی  کی اہلیہ نا محرم رشتہ سے پردہ اور حجاب جس طرح کرنا بتایا گیا ہےیہ کچھ نہیں عمل کر رہا ہے۔ بلکہ مخلوط محفل کی صورت میں سب اکھٹے بیٹھے ہیں۔

2020 میں میرے بیٹے کی ساس صاحبہ کی بوہری مسلک کی بہن ، بہنوئی اور انکا بیٹا پاکستان تشریف لائے تھے ۔ مذکورہ گھرانے کے سب لوگوں کو میرے بیٹے کے گھر قیام کرایا گیا تھا۔ میرے بیٹے کو اور مجھے اس وقت تک بوہری مسلک کے بارے میں علم نہیں تھا ۔ بوہری مسلک کے گھرانے میں دعوت ولیمہ میں شرکت کے بارے سوال کسی نے معلوم کیا تھا جواب میں مفتی صاحب نے ولیمہ کی تقریب میں شراکت سے منع کر دیا تھا ۔

میری آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ میری اس تحریر کے بارے میں آگاہی عطا فرمائیں تاکہ  آپ  کی جانب سے مذہبی اور شرعی آگاہی کو حاصل کر کے کسی بھی قسم کی خرابی سے بچا جا سکے۔ امید کرتا ہوں کہ اپنے قیمتی لمحات سے کچھ لمحات میری تحریر پر نظر کرم فرما کر  مشکور فرمائیں گے ۔ بوہری مسلک کے خاندان سے تعلقات اور بوہری فرد کا کسی بھی مسلک کے مسلمان کے گھر میں قیام کرنا کا کیا حکم ہے؟

جواب

بوہری فرقہ اپنے باطل نظریات اور عقائد کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں ،ان کے ساتھ شادی بیاہ کرنا،رشتہ داریاں قائم کرنا ،میل جول رکھنا ،ان کے ساتھ مسلمانوں جیسے تعلقات ،ہمدردی اور محبت رکھنا شرعا ناجائز ہے۔مسلمان عورت کا نامحرم مسلمان مردوں کے ساتھ...

تفصیلات دیکھیں

Banner

سال کے درمیان میں جو اضافہ ہوا اس پر زکوٰۃ کا حکم

سوال

عرض خدمت ہے کہ 2019 میں میرے گھر میں مبلغ چار لاکھ روپے جمع پو چکے تھے بذریعہ ماہانہ ادائیگی گھریلو سطح کمیٹی (بیس ) اسی ماہ رمضان  میں رقم پر عرصہ ایک سال گزر چکا تھا۔ اسی سال ماہ رمضان سے ایک ماہ پہلے  فلیٹ کے فروخت کرنے پر مبلغ  25 لاکھ ہمارے پاس ہوگئے ( یہ فلیٹ ہم نے کرایہ پر دیا ہوا تھا وصول شدہ کرائے کی رقم ہم اپنے کرائے کے مکان میں شامل کر کے مالک مکان کو دیتے تھے جس میں ہم کرایہ دار کی حیثیت میں مقیم تھے )کیا کل رقم 25 لاکھ + 4 لاکھ کی رقم پرزکوٰۃ ادا کرنا  تھی یا صرف 4 لاکھ پر زکوٰۃ دینا تھی2019 میں صرف 4 لاکھ پر زکوٰۃ ادا کی تھی کیونکہ گھر کے تمام افراد کی رائے تھی کہ فلیٹ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پر ایک سال پوری نہیں ہوئی ہے۔

2020 کے رمضان میں تمام مذکورہ  رقم  اور کچھ استعمال کے ریور اور دیگر اثاثہ جات کی زکوٰۃ کی رقم مبلغ 78 ہزر روپے کا تعین کر کے 35 ہزار روپے ادا کردئے گئے زکوٰۃ کی مد میں بقایا رقم ادا نہیں کی گئی کیونکہ بینک سے قرض لیکر پلاٹ (زمین) خریدی اور پھر مکان کی تعمیر  کے سلسلہ میں رقم  تیزی سے خرچ ہوتی رہی۔ رقم کم ہونے کی وجہ سے تعمیر کا کام جاری ممکن  نہیں رہا تو رشتہ داروں نے قرض حسنہ مکان کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لئے دیا جو کہ کل18 لاکھ 50 ہزار کی رقم کے ہم مقروض ہوگئے اسی وجہ سے زکوٰۃکی بقایا رقم 2020 کی خرچ ہوگئی۔

قرض کی ادایئگی رقم  کمیٹی ڈال کر ہم نے قرض خواہوں کو وقفے وقفے سے ادا کردی لیکن جن لوگوں کے پاس ہم کمیٹی ڈال کر رقم وصول کر کے ادائیگی کرتے رہے ان کو ہر ماہ کمیٹی کی مد میں رقم ادا کرتے رہے قرض باقی تھا   ادا ہوتا رہا  صرف قرض کی نوعیت بدل گئی اب نومبر 2025تک ہم نے کمیٹی والوں کی رقم ادا کر کے قرض سے آزاد ہو جائیں گے۔

آپ سے آگاہی اس تحریر کے ذریعہ حاصل کر نا ہے کہ  کیا ہم  نے بقایا زکوٰۃ کی رقم قرض حسنہ حاصل کرنے سے پہلے کے وقت کی ادا کرنی ہے یا  اس کے بعد بھی زکوٰۃ  کی تاخیر کی وجہ سے کچھ ادائیگی کرنا ہوگی (بینک سے حاصل کئے گئے قرضہ کی ادائیگی ہوچکی ہے)میری اور بیٹیوں کی ذریعہ آمدنی کی رقم سب اہلیہ کے پاس گھر کے نظام کو چلانے کے لئے جمع کرتے تھے۔ تاکہ گھر  کے اور باہروالوں کی تقریبات کی رقم اور گھر کی تمام ماہانہ اخراجات مکمل کئے جائیں اور ہر ماہ کمیٹی کی رقم کی ادائیگی  بھی ہوتی رہے۔ اُمید ہے کہ تحریر سے متعلق ضروری شرعی مسئلہ کی آگاہی عنایت فرمائیں گے۔ فقط وسلام

جواب

واضح رہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے ہررقم پر علیحدہ سال گذرنا ضروری نہیں ہے،بلکہ اگر کسی شخص کے پاس نصاب کے بقدر رقم موجود ہو ،پھر سال گذرنے سے چند دن قبل اس کے پاس مزید رقم آگی توسال گذرنے پر  مجموعی رقم پر زکوٰۃ واجب ہوگی(یعنی جو رقم  اضا...

تفصیلات دیکھیں

Banner

دو بیوہ،5 بیٹے،6 بیٹیاں تقسیم وراثت

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان اس مسئلہ کے بارےمیں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا ،مرحوم نے ترکہ میں 72 لاکھ 35 ہزار روپے چھوڑے ہیں ،اس کے علاوہ ایک مکان ہے جس سے ماہانہ 24000 روپے کرایہ آتا ہے ،مرحومین کے وارثین میں دو بیویاں 5 بیٹے  6 بیٹیاں ہیں ،جس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک بیوی سے 3 بیٹے اور ایک بیٹی جبکہ دوسری بیوی سے 2 لڑکے اور 5 بیٹیاں ہیں تفصیل طلب امور یہ ہیں :

1۔مذکورہ ترکہ میں ہر وارث کا کتنا حصہ ہوگا ؟

2۔ماہانہ کرایہ میں ہر ایک کا کتنا حصہ ہوگا ؟

3۔چونکہ بچے اپنی اپنی والدہ کے ساتھ علیحدہ رہتے ہیں تو ہر زوجہ کو اس کے بچوں سمیت کتنے پیسے حوالہ کرنے ہوں گے؟

 

جواب

صورت مسؤلہ میں میت کے حقوق مقدمہ یعنی تجہیز وتکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد ،اگر میت پر کوئی قرضہ ہو تو اسے ادا کرکے ،اور اگر میت نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی سے نافذ کرکے ،بقیہ کل جائیداد منقولہ (نقدی،سونا،چاندی)وغیر منقولہ (زمین ،مکان،پلاٹ...

تفصیلات دیکھیں

Banner

مکان کے ایڈوانس کی شرعی حیثیت

سوال

اگر کسی نے اپنا مکان کرایہ پر دیا گیارہ مہینہ کے لئےاور ایڈوانس  حاصل کیا،تو کیا ایڈوانس کی رقم اس کو فی الحال ہم اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں ،پھر جب وہ مکان خالی کریں گے تو ان کو واپس کردیں گیں ان شاءاللہ یا یہ رقم ان کی امانت ہے اس کو استعمال نہیں کرسکتے ۔راہنمائی فرمادیں۔

جواب

مکان/دوکان کرایہ پر دینے کی صورت میں مالک  ،کرایہ دار سے ایڈوانس وصول کرتا ہے ،اس کی شرعی حیثیت یہ ہے کہ یہ ابتداءً  امانت ہے،اور عرف میں چونکہ اس کوا ستعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے ،اس لئے انتہاءًاس کی حیثیت قرضہ کی ہے۔مالک اگر اس رقم کو اپن...

تفصیلات دیکھیں

Banner

ایک طلاق کے بعد رجوع نہیں کیا تو اب کیا حکم ہوگا؟

سوال

کسی انسان نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی اور تین ماہواری گذرگی اور ا س نے رجوع بھی نہیں کیا تو اب شریعت کا کیا حکم ہے میاں بیوی کے بارے میں؟

جواب

اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی اور عدت میں رجوع بھی نہیں کیا تو عدت گذرنے کے بعد بیوی بائنہ ہو گی،اب رجوع نہیں ہوسکتا ،پہلے شوہر کے ساتھ رہنے کے لئے نکاح جدید ،نئے مہر اور گواہوں کے ساتھ کرنا ضروری ہے،پہلے شوہر کے ساتھ نکاح جدید کے بعد شوہر...

تفصیلات دیکھیں