فتوے
عورت کے لئے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کا داماد نامحرم ہے
سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ کیا عورت اپنے شوہر کی پہلی بیوی کےداماد سے پردہ کرے گی یا نہیں؟
جواب
عورت کے لئے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کا دامادنامحرم ہے ،اس لئے اس سے پردہ کرنا ضروری ہے ۔
بدائع الصنائع میں ہے:
ويجوز الجمع بين امرأة وبنت زوج كان لها من قبل، أو بين امرأة وزوجة كانت لأبيها وهما واحد؛ لأنه لا رحم بينهما فلم يوجد الجمع بين ذواتي رحم.
(کتاب النکاح، فصل أنواع الجمع بين ذوات الأرحام منه جمع في النكاح 2/263 ط دار الکتب العلمیۃ)
واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاءمدرسہ عارف العلوم کراچی
29جمادی الثانیہ 1447ھ/21 دسمبر 2025 ء
فتویٰ نمبر:510
